بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس کے دوران دس ادویات کی ریٹیل قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری کوٹہ میں حجاج کی بکنگ کی انکوائری پیش کی گئی جب کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھی پیش کی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ای سی سی کے فیصلوں، نجکاری کمیٹی کے فیصلوں اور کابینہ لیجسلیٹو کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی منظوری دی جب کہ دس ادویات کی ریٹیل قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔