لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے کہاکہ کراچی ٹیسٹ میں بابر اعظم کی اننگز بے مثال تھی۔بابر اعظم نے 400گیندیں کھیل کر ہمیں جیت سے محروم کردیا۔
ہماری ٹیم نے فائٹ کی مگر 10 وکٹیں لینے میں کامیاب نہیں ہوسکے،سیریز اب تک بہترین ماحول اور اچھی ا سپرٹ کیساتھ کھیلی جارہی ہے۔
لاہور میں باؤنسی وکٹ کی بجائے پہلے 2ٹیسٹ میچز والی پچ کی توقع کررہے ہیں۔ہم دوسرا ٹیسٹ جیتنے کی پوزیشن میں تھے، مگر پاکستان نے بیٹنگ اچھی کی۔
قذافی اسٹیڈیم کی وکٹ دیکھ کر تیسرے میچ کیلئے بہترین ٹیم میدان میں اتاریں گے۔پاکستان آ کر اردو نہیں سیکھ سکا، بریانی کے بارے میں جاننے کا موقع ملا۔ہم نے اپنے کمروں میں بھی بریانی منگوا کر کھائی۔