اسلام آباد(ممتاز نیوز )قومی اسمبلی اور بین الپارلیمانی یونین کے اشتراک سے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول پر ایشیا پیسیفک ریجن کی پارلیمانوں کا تیسرا علاقائی سیمینار؛ “ صحت تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے” کے عنوان سے بریک آوٹ سیشن سے ممبر قومی اسمبلی نثار احمد چیمہنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پیٹرنل فیٹیلٹی کو کم کرنے کیلئے پاکستان میں ہیلتھ ورکرز کو تعینات کیا گیا ہے،ہیلتھ ورکرز کی بدولت دو دراز کے علاقوں میں لوگوں کو ڈیلیوری کے حوالے سے معلومات اور آگاہی پھیلائی جاتی ہے،پہلے دوردراز کے علاقوں میں روایتی طریقے اور غیر تربیت یافتہ لوگ ڈیلیوری کراتے تھے جس کی وجہ سے پیٹرنل فیٹیلیٹی ریٹ میں اضافہ ہو رہا تھا،یونیورسل ہیلتھ کئیر سب کیلئے بہت اہم ہے ،اس وقت سیلاب کی صورت میں پاکستان کو چیلنج کا سامنا ہے جس پر قابو پا لیں گے،صحت کا حق سب کا بنیادی اور اہم حق ہے،
صحت کا حق سب کا بنیادی اور اہم حق ہے،نثار احمد چیمہ








