اسلام آباد(ممتاز نیوز)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پرملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر بنیادی اشیائے خور ونوش پر سبسڈی جاری ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی کے یوٹیلیٹی اسٹورز عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سستے داموں اشیائے خوردونوش کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔
ان اشیا کی قیمتیں مستحکم رکھی گئی ہیں یوٹیلیٹی ا سٹورز کارپوریشن خود مینوفیکچرنگ یا پروڈکشن نہیں کرتا اور عام مارکیٹ سے خریداری کرتا ہے۔جب عام مارکیٹ میں قیمتیں بڑھتی ہے تو یوٹیلیٹی ا سٹورز کو بھی قیمتوں پر نظر ثانی کرنی پڑتی ہے تاکہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں بہتری آئے اور ان پروڈکٹس کی دستیابی ممکن ہو۔
اس کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر عزم ہے کہ عوام الناس کو بنیادی اور برانڈڈ اشیاء اوپن مارکیٹ سے کم نرخوں پر مہیا کرتا رہے گا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر ان اشیاء کی نئی قیمتیں پرنٹڈ ریٹیل مارکیٹ پرائس سے کم ہوں گی۔یاد رہے ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی عام مارکیٹ سے کم قیمت پر فروخت کیاجا رہا ہے بعض لوگ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے حوالے سے غلط خبریں پھیلا رہے ہیں کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء خوردونوش کی کمی ہے اور لوگ لائن میں لگے ہوتے ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے راولپنڈی اسلام آباد میں تمام اسٹورز پر تمام اشیاء خوردونوش وافر مقدار میں موجود ہیں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن عوام کی خدمت جاری رکھے گی
وزیر اعظم کی ہدایت پریوٹیلیٹی سٹورز پر بنیادی اشیائے خور ونوش پر سبسڈی جاری








