اسلام آباد (ممتازنیوز)ملکی ترسیلات زر اگست 2022 میں 8فیصد اضافے کے بعد 2ارب 70کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اگست 2022 کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر کی مد میں2. 7 ارب ڈالر کی رقم اپنے ملک ارسال کی ۔نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادپر 7. 9 فیصد اور سالانہ بنیاد پر1. 5 فیصد اضافہ ہوا۔اگست کے دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے691. 8 ملین ڈالر ، متحدہ عرب امارات سے 531. 4 ملین ڈالر ،برطانیہ سے369. 7 ملین ڈالر اور امریکا سے4 . 294ملین ڈالر پاکستان بھجوائے۔








