بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افنان اللہ کے مغوی برادر نسبتی طلحہ اسد گھر واپس آگئے ،لیگی سینیٹر کا پارٹی قیادت،اسلام آبادپولیس سے اظہارتشکر

اسلام آباد(ممتازنیوز)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ کے مبینہ طور پر اغواہونے والے برادر نسبتی طلحہ اسد گھر واپس آگئے ۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینیٹر افغان اللہ نے تصدیق کی کہ میرا برادر نسبتی طلحہ اسد واپس گھر آ گیا اور وہ خیریت سے ہے۔انہوں نے میںاپنے قائد نواز شریف ، وزیر اعظم شہباز شریف اور اپنے میڈیا کے دوستوں کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے طلحہ اسد کے لیے آواز اٹھائی ۔اس کے علاوہ تمام دوستوں اور بھائیوں کا بھی شکریہ جنہوں نے میری مدد کی۔سینیٹر افغان اللہ نے اپنے برادر نسبتی کے اغوا کے کیس میں بھرپور تعاون کرنے پر اسلام آبادپولیس بالخصوص آئی جی اسلام آباد ناصر اقبال اور ڈی آئی جی آپریشن سہیل ظفر چٹھہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ پیر کو سینیٹر افنان اللہ نے ٹویٹ کے ذریعے اپنے برادر نسبتی کے اسلام آباد سے اغواہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ان کا کہنا تھا طلحہ اسد کو کل رات ساڑھے 8 بجے اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون ٹو کی مسجد حدیبیہ کے قریب سے اغوا کیا گیا۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھاکہ ان کے برادرنسبتی کو کالے شیشے والی ٹیوٹا ہائس کے ذریعے اٹھایا گیا، ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے جبکہ ان کے موبائل کی آخری لوکیشن گولڑہ شریف کی ہے۔