اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان نے تقریباً 30ارب سے زائد قرضہ واپس کرنا ہے،اس وقت پاکستان کے پاس 8،9ارب ڈالر جمع ہوئے ہیں،غیر ملکی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں فواد چودھری نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مقصد شفاف الیکشن ہے ،ایسے شفاف الیکشن ہونے چاہیئں جس میں کوئی رکاوٹ نہ آئے ،یہ لو گ الیکشن نہیں کرانا چاہتے،الیکشن تو 60روز میں بھی ہوسکتے ہیں ،جو بحران پیدا ہوااسے ختم بھی کیا جاسکتا ہے ،ایک تو ان کو ہر چیز لندن سے پوچھنی پڑتی ہے۔فوادچودھری نے کہا کہ فضل الرحمان نے اب نئی بات کہہ دی اب پارلیمنٹ میں توسیع ہونی چاہیے،آج دیکھ لیں انہوں نے 8،9مشیر تعینات کردیے،حالات کس طرف جا رہے ہیں اور یہ تعیناتیاں کر رہے ہیں،آج ن لیگ کے اپنے رہنما کہتے ہیں ہم پٹ گئے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام بڑھتا جارہا ہے ،کل عمران خان نے پھر حکومت سے کہا آئیں بات کریں،ہمارا نقطہ نظر تو سامنے آچکا ہے دیکھتے ہیں دوسری طرف سے کیا جواب آتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم اس حکومت کو مانتے ہی نہیں تو پارلیمان میں واپس جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
اگر حکومت الیکشن کرانا چاہے تو 60دن میں بھی ہوسکتے ہیں ، فوادچودھری








