بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ضلع کرم ، سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ، تین فوجی جوان شہید ،جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کا بھاری جانی نقصان

راولپنڈی(ممتازنیوز)ضلع کرم کے علاقے خرلاچی میں سرحد پار سے پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین جوان شہید ہوگئے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے کرک کے رہائشی 32سالہ نائیک محمد رحمان، جمرود کے رہائشی 34سالہ نائیک معاویزخان اور درگئی کےرہائشی 27سالہ سپاہی عرفان اللہ شہیدہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھر جوابی کارروائی کی اور مستند خفیہ اطلاعات کے مطابق جوابی فائرنگ میں دہشت گردوں کا بھاری جانی نقصان ہوا۔آئی ایس پی آرکےمطابق پاکستان اس کے خلاف دہشت گردوں کی طرف سے افغان سرزمین استعمال کرنے کی مذمت کرتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ افغان حکومت مستقبل میں ایسی کارروائیوں کی اجازت نہیں دے گی۔ پاک فوج دہشت گردی کی عفریت کے خلاف اپنی سرحدوں کے دفاع کےلئے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیوں سے ہماراعزم مزید پختہ ہوتا ہے۔