بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر ہارورڈ کینیٹدی سکول آف گورنمنٹ سینئر فیلو مقرر

کراچی (ممتاز نیوز) سابق گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کو ہارورڈ کینیٹدی سکول آف گورنمنٹ سینئر فیلو مقرر کردیا گیا ۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے اس تقرری کو اپنے لئے ایک اعزاز قراردیتے ہوئے کہا کہ ان کی ذمہ داری قرض بحرانوں کے حل کےلئے عالمی لائحہ عمل کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی تا کہ ممالک قرض بحران سے تیزی سے چھٹکارا پا سکیں ۔