بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کے قریبی ساتھی سیف اللہ نیازی کے گھر پر ایف آئی اے کاچھاپہ ،موبائل ،لیپ ٹاپ ضبط

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی ساتھی سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پولیس ،ایف آئی اے۔ کا چھاپہ، اسلام آباد پولیس نے موبائل فون اور لیپ ٹاپ تحویل میں لے لیا، سیف اللہ نیازی کو گرفتار نہیں کیا۔
اسلام آباد پولیس ،ایف آئی اے۔ نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور ایوان بالا کے رکن سیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے،
پولیس نے موبائل فون اور لیپ ٹاپ تحویل میں لیا ہے،جبکہ ان کی گرفتاری نہیں کی گئی،پولیس نے کس کیس کے حوالے سے چھاپہ مارا ہے اس حوالے سے ابھی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔