اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپے اورموبائل اور لیپ ٹاپ لے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے ہینڈلرز ہمیں دیوار سے لگا رہے ہیں ، خبردار کرتا ہوں کہ انہیں اس کے نتائج بھگتنے پڑیں گے ۔ اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ایک طرف ہمیں سیلاب کے باعث ہمیں کہہ رہی ہے کہ سیاست نہ کریں تو دوسری طرف وہ ہمارے خلاف ہراسمنٹ اور جھوٹے مقدمات میں تیزی لارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا نقطہ نظر پیش کرنے والے صحافیوں پر ظلم کیا جا رہا ہے ، کوریج سے روکنے کےلئے ٹی وی چینلز کے لائسنس معطل کئے جا رہے ہیں اور یوٹیوب بند کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کی بوکھلاہٹ ہی فلڈ ریلیف کےلئے ہماری ٹیلی تھون کی نشریات نہ دکھائے جانے کا باعث بنی اور آج سیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور ان کا موبائل فون اور کمپیوٹر تحویل میں لے لیا گیا۔
Their desperation led to their blacking out our Telethon for flood relief. Today they raided Senator Saif Nyazee's home & took away his cell & computer. Imported govt & handlers are pushing us to the wall. I am warning them there will be consequences they will have to face.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 13, 2022









