بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہاتھ کی آخری انگلی آپ کی شخصیت کے کون سے راز افشا کرتی ہے؟

ویسے تو ہر انسان دوسرے لوگوں سے مختلف ہوتا ہے جس کے بارے میں کچھ بھی یقین سے کہا نہیں جاسکتا۔ لیکن ہمارے جسم میں مخصوص تل یا کچھ حصوں کی ساخت ہماری شخصیت کے بارے میں بہت سے راز افشا کردیتی ہے۔ ایسا ہی ایک حصہ ہماری چھوٹی انگلی بھی ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کی چھوٹی انگلی کی لمبائی آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے۔
چھوٹی انگلی کی لمبائی کم ہے
ایک رپور ٹ کے مطابق اگر آپ کی چھوٹی انگلی لمبائی میں برابر والی انگلی سے بہت چھوٹی ہے تو آپ لوگوں سے پیار کرنے کا ہنر جانتے ہیں۔ دوسروں کی خواہشات کا احساس کرتے ہیں۔ آپ نرم دل اور معاف کرنے والے ہیں لیکن آپ ایسے لوگوں سے دھوکہ کھاتے ہیں جو بظاہر آپ کے دوست ہیں لیکن ان کا اصل مقصد کچھ اور ہوتا ہے۔ آپ اپنی سادہ دلی میں ان کا اصل چہرہ پہچان نہیں پاتے اور نقصان اٹھاتے ہیں۔
آخری انگلی اور برابر والی انگلی برابر
اگر آپ کی چھوٹی انگلی برابر والی انگلی جتنی ہی لمبی ہے تو آپ ایک سلیقہ مند شخصیت کے مالک ہیں اور اپنی زندگی کسی مقصد کے تحت گزارنا پسند کرتے ہیں۔ آپ خاموش طبعیت ہوتے ہیں اور مجمع سے دور رہنا پسند کرتے ہیں مگر پھر بھی مجمع میں اپنی منفرد شناخت کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔