بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران پچھلے تین ماہ سے اسٹیبلشمنٹ سے انگیجمنٹ میں تھے، تجزیہ کار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیا عمران خان نے اندرونی و بیرونی سازش کے بیانیے پر یوٹرن لے لیا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان پچھلے تین مہینے سے اسٹیبلشمنٹ سے انگیجمنٹ میں تھے.

عمران خان کا انتخابات تک آرمی چیف کی مدت میں توسیع کی بات مثبت ہے،ریما عمر نے کہا کہ عمران خان اپنے سازش کے بیانیے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، آرمی چیف کی توسیع کی بات کر کے اپنے پچھلے موقف سے واضح طور پر پیچھے ہٹے ہیں.

عمران خان جسے میر جعفر میر صادق کہتے تھے اب اسے مزید مدت کیلئے آرمی چیف دیکھ سکتے ہیں، کل کامران خان نے ٹوئٹ کی کہ عمران خان ایکسٹینشن کیلئے مان گئے ہیں تو فواد چوہدری نے اسے ری ٹوئٹ کیا ، فواد چوہدری نے اپنی ری ٹوئٹ میں کیوں اس بات کو غلط قرار نہیں دیا، آرمی چیف کو توسیع دیتے ہوئے مدت کا تعین کرنا ضروری ہوگا۔