بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی ہر سال 60 کروڑ ڈالر کی 25 کروڑ کلو چائے پی جاتے ہیں، رپورٹ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستانی ہر سال 60کروڑ ڈالر کی 25کروڑ کلو چائے پی جاتے ہیں، چائے کی کاشت کیلئے ملک میں ایک لاکھ 58 ہزار ایکڑ رقبہ موجود،شنکیاری ٹی گارڈنز میں جدیدپروسیسنگ اور تحقیق کا عمل جاری،چائے کے پودے 100 سال تک پیداوار دیتے ہیں،پہلی پیداوار سات سال میں،مانسہرہ، بٹگرام اور مالاکنڈ چائے کی کاشت کیلئے موزوں ترین علاقے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق چائے کی درآمد پر پاکستان کا ہر سال بہت زیادہ زرمبادلہ خرچ ہوتا ہے۔ 250 ملین کلوگرام چائے سالانہ درآمد کی جاتی ہے جس پر سرکاری خزانے کو تقریباً 600 ملین ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔