اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت صحت نے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت صحت کے مطابق پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں 5 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ وزارت صحت کا کہنا ہےکہ بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم 19 ستمبر سے شروع ہوگی اور بچوں کو سکولوں میں بھی ویکسین لگائی جائے گی۔ وزارت صحت کے مطابق بچوں کو ویکسین والدین کی رضامندی سے لگائی جائے گی۔ پنجاب میں پانچ روزہ ویکسین مہم 19 ستمبر سے 24 ستمبر تک جاری رہےگی۔ نادرا میں اندراج کرنا بھی ضروری ہوگا۔ بچوں کی ب فارم کے ذریعے انٹری کروائی جائے گی۔
بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ
