بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دفتر سیل، پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے معاملات خراب

کراچی(نیوز ڈیسک ) پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن( پی بی ایس اے) میں چیف اسکائوٹ کمشنر کے عہدے کا معاملہ سنگین نوعیت اختیار کرگیا ہے، اس عہدے کے دو دعویدار ہونے اور ایک مسلح گروپ کی جانب سے پاکستان بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے نیشنل ہیڈکوارٹر کے دفتر پر قبضے کے بعد اسے سیل کردیا گیا ہے بتایا جاتا ہے کہ وفاقی وزارت تعلیم کے جوائنٹ سیکریٹری راجہ اختر اقبال کے خط کے بعد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نیشنل ھیڈکوارٹر کے دفتر کو سیل کردیا ہے خط میں کہا گیا تھا کہ پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن (PBSA) کے نیشنل ہیڈ کوارٹر کے دفتر پر قبضہ کرنے والے مسلح افراد کو وزارت تعلیم کی طرف سے متعدد بار بلایا گیا تاکہ وہ اپنی قانونی حیثیت پیش کریں۔ تاہم وہ وزارت میں آنے میں ناکام رہے۔ چناچہ دفتر کو فوری طور پر خالی کر دیا جائے یا اس کو اس وقت تک ُسیل کر دیا جائے جب تک کہ دونوں فریق اپنے دعوے قائم کرنے کے لیے وزارت میں حاضر نہ ہوں ۔ جس پر دفتر کو سیل کردیا گیا۔