بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ایس ایل سیزن 8، پشاور زلمی نے سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کردیا

پشاور:پاکستان سپر لیگ سیزن آٹھ سے قبل پشاور زلمی نے سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ شاور زلمی نے پورے خیبر پختونخواہ میں اوپن ٹرائلز کا اعلان کردیا۔ ہائیر زلمی ٹیلنٹ ہنٹ پندرہ سے بیس ستمبر تک خیبر پختونخواہ میں منعقد ہوگا ۔خیبر پختونخواہ کے تمام بڑے چھوٹے شہروں سمیت انتیس مقامات پر اوپن ٹرائلز ہوں گے۔

پشاور زلمی فرنچائز کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن آٹھ سے قبل خیبر پختونخواہ میں نیا ٹیلنٹ تلاش کریں گے۔

ڈائریکٹر کرکٹ پشاور زلمی محمداکرم نے کہا کہ خیبر پختونخواہ گزشتہ کئی سال سے ڈومیسٹک کرکٹ میں دھاک بٹھاچکا، مزید چھپا ٹیلنٹ بھی تلاش کریں گے۔

وہاب ریاض نے کہاہے کہ زلمی ٹیلنٹ ہنٹ خیبر پختونخواہ کے نوجوان کرکٹرز کے پاس صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے۔کامران اکمل نے کہاہے کہ زلمی ٹیلنٹ ہنٹ سے مزید بہترین ٹیلنٹ سامنے آئیگا۔