اسلام آباد(ممتازنیوز) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اسلام آباد پولیس میں گریڈ ایک تا 15 کی1967 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بھرتی کیلئے نظرِ ثانی شدہ این او سی جاری کر دیا۔
دستاویز کے مطابق بھرتی کا عمل دسمبر تک مکمل کیا جائے گا۔اسامیوں میں اے ایس آئی (گریڈ11) کی 116 اسامیاں شامل ہیں۔اسامیوں میں کانسٹبل (گریڈ 7) کی 1668 اسامیاں شامل ہیں۔اسامیوں میں اسسٹنٹ (گریڈ 15) کی 16 اسامیاں شامل ہیں۔
دستاویز کے مطابق سٹینو ٹائپسٹ کی 20 اور ڈی ای او کی 6 (گریڈ 14) اسامیاں شامل ہیں۔ یو ڈی سی (گریڈ 11) کی 12 اسامیاں شامل ہیں۔ایل ڈی سی (گریڈ 9) کی 24 اسامیاں شامل ہیں۔نائب قاصد کی 12 اور فالور سٹاف کی 93 (گریڈ 1) اسامیاں شامل ہیں۔ بھرتی کا عمل ریکروٹمنٹ پالیسی کے تحت مکمل کیا جائے گا ۔









