کراچی (نیوزڈیسک)انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ مزید 2 روپے 40 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 روپے 40 پیسے مہنگا ہوکر 234 روپے 32 پیسےکا ہوگیا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر 239 روپےکا ہوگیا ہے۔
روپے کے فری فال کا دوسرا راؤنڈ، انٹربینک میں ڈالر آج مزید 2 روپے 40 پیسے مہنگا، 234 روپے 32 پیسے تک پہنچ گیا، مارکیٹ زرائع کے مطابق بعض کمرشل بینک ایکسچینج ریٹ سے متعلق گھناؤنا کردار ادا کر رہے ہیں، اسٹیٹ بینک ممکنہ کاروائی سے متعلق خاموش ہے
— Shakeel Ahmed (@shakeel_ahmed9) September 14, 2022








