بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب میں بین الاقوامی تین روزہ فوڈیکس نمائش، نو پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں بین الاقوامی تین روزہ فوڈیکس نمائش منعقد ہوئی جس میں نو پاکستانی کمپنیوں کے علاوہ دیگر ممالک کی کمپنیوں کی جانب سے بھی سٹال لگائے گئے تھے۔ سعودی دارالحکومت ریاض کے ایگزبیشن سینٹر میں لگنے والی فوڈیکس نمائش میں پاکستان کی نو بڑی کمپنیوں نے شرکت کی جن کے سٹالز کا سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور نے افتتاح کیا اور پاکستانی کاروباری شخصیات سے ملاقات کی. نمائش میں پاکستان کے چاول سمیت دیگر مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کے سٹال لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز ہیں جبکہ نمائش کو دیکھنے کے لئے سعودی اور پاکستانی شہریوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے. سفارت خانہ پاکستان کے منسٹر ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ اظہر علی داہر اور رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چئیرمین علی حسام اصغر کا کہنا ہے کہ پاکستانی اشیاء کے فروغ کے لئے سعودی عرب ایک بڑی مارکیٹ ہے اور جلد ہی پاکستانی چاول سمیت دیگر اشیاء سعودی عرب کی بڑی مارکیٹوں میں دستیاب ہونگی جس سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔