اسلام آباد(ممتازنیوز) نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر (این ایف آر سی سی) کا باضابطہ اجلاس آج ڈپٹی چیئرمین کی زیرِ صدار ت ہوا ۔ جس میں تمام چیف سیکرٹریز اور فیڈریٹنگ یونٹس نے شرکت کی اور فوڈ سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں عوام کو غذائی اجناس خصوصاََ ٹماٹر اور پیاز کو فاسٹ ٹریک پر منگوانے کے اقدمات کی ہدایت کی گئی۔نیشنل فوڈسیکرٹری نے NFRCCکو بتایا کہ لوگوں کو کھانے پینے کی ضروری اشیاء جس میں پیاز اور ٹماٹر شامل ہیں، مہیا کرنے کے لئے ہنگامی سطحوں پراقدامات کئے جا رہے ہیں۔فورم نے ہدایت دی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ملک میں عوام کے لئے غذائی اجناس کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔ فورم کو بتایا گیا کہ اس وقت غذائی اجناس کا سٹاک کافی تعداد میں موجود ہے اور اگلی فصل کی کاشت سے پہلے پہلے تک اگر بروقت اقدامات کر لئے جائیں تو انشاء اللہ پاکستان میں غذائی قلت نہیں ہو گی۔فورم نے ہدایت دی کہ اس سلسلے میں ایک مکمل روڈ میپ تیار کر لیا جائے جس میں گندم، چاول، دالیں اور دیگر ضروری اشیا ء کی نہ صرف فراہمی کو یقینی بنایا جائے بلکہ متاثرہ علاقوں میں بھی پہنچانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔فورم نے خاص طور پر ہدایات جاری کی گئیں کہ کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کیا جائے اور اس حوالے سے صوبوں کو درخواست کی گئی کہ وہ تمام ذخیرہ اندوز افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرے جوکہ ان اشیاء کو ذخیرہ اندوزی کر کے مصنوعی قلت اور قیمتوں کے بڑھانے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔
نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا







