بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کے14 منحرف ارکان کےخلاف کارروائی شروع، اسد عمر نے شوکاز نوٹس جاری کر دیئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سکیرٹری جنرل اسد عمر نے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پارٹی پالیسی سے منحرف پی ٹی آئی کے 14ارکان قومی اسمبلی کو آئین کے آرٹیکل 63اے کے تحت شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 26مارچ دن 2بجے تک پارٹی چیئرمین کے روبرو پیش ہو کر اپنی وضاحت پیش کرسکتے ہیں۔

پارٹی کی سیاسی پالیسی تیار کرنے والے کمیٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا جس کے تحت پیر کو ایکشن شروع کر دیا گیا ۔ 14منحرف ارکان راجہ ریاض ، نواب شیر وسیر ، وجیہہ اکرم ، نزہت پٹھان ، خواجہ شیراز ، نور عالم خان ، رمیش کمار ، غفارووٹو ، سردار ریاض مزاری ، احمد حسن ڈیہڑ ، سید باسط بخاری ، عامر طلال گوپانگ ، افضل ڈھانڈلا شامل ہیں ۔

شوکاز نوٹس میں ارکان کو جواب کے لئے ایک ہفتہ کی مہلت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آپ نے پارٹی پالیسی سے انحراف کیا ہے ، پارٹی چیئرمین وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لانے والی اپوزیشن سے آپ مل چکے اور ٹی وی چینلز کو دیئے گئے انٹرویوز سے ثابت ہوگیا ہے کہ آپ پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔نوٹس میں ارکان سے کہا گیا ہے کہ وہ ذاتی طور پر بھی وضاحت کے لئے پیش ہو سکتے ہیں ۔