بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب حکومت کے تمام مشیران کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے، لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہو (ممتازنیوز) لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے تمام مشیران کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست گزارنے موقف اختیار کیا ہے کہ پرویز الٰہی نے 30 سے زائد افراد کو سیاسی مشیر تعینات کیا ہے،
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے مشیران کی تعیناتی میں کسی قانون کی پاسداری نہیں کی۔ درخواست گزار نے مزید لکھا ہے کہ پرویز الٰہی کے مشیران لاکھوں، کروڑوں روپے کی مراعات وصول کررہے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب حکومت کے تمام مشیران کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے۔