بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت سپریم کورٹ کے تمام احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی ، وزیراعظم کی اٹارنی جنرل کو یقین دہانی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے تمام احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی ، وہ اٹارنی جنرل خالد خان سے ہفتہ کو ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے ۔

اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں سپریم کورٹ بار کی سیاسی جماعتوں کے جلسے سے وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ تصادم کو روکنے کے لئے دائر کی جانے والی درخواست کی پہلی سماعت کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کی

اور انہیں عدالت میں درخواست کی سماعت کے دوران دیئے گئے احکامات کے بارے میں بریفنگ دی ۔ اٹارنی جنرل نے وزیراعظم سے کہا کہ وہ بطور پارٹی چیئرمین کارکنان کو پرامن رہنے کی ہدایت کریں تاکہ مستقبل میں سندھ ہاﺅس میں کارکنان کے گھسنے جیسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔