کراچی (ممتاز نیوز)اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے لیے ادارے (یو این ایچ سی آر)کی جانب سے سیلاب کےلئے بجھوائے گئے خیمے سندھ کے وڈیروں نےٹریکٹر ٹرالیوں پر لگالئے ۔ سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یو این ایچ سی آرکی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے فراہم کردہ ٹینٹ وڈیروں نے اپنے قبضے میں لے کر ٹریکٹر ٹرالیوں پر لگا لئے اور اب ذاتی مال مویشی کیلئے چارہ وغیرہ کی نقل و حمل میں استعمال کر رہے ہیں۔ادھر عوام نے سندھ حکومت سے اپیل کی کہ ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
https://twitter.com/RegnlTelegraph/status/1570612740359852033?t=9foO6DYz1iMajIhu1dGg_A&s=08









