اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ قیمتیں بڑھانا مجبوری ہے، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کو کمٹمنٹس پوری کرنا ہوں گی۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے کبھی یہ نہیں کہا قیمتیں بڑھانے کے فیصلے اچھے ہیں، قیمتیں بڑھانے کے فیصلے مجبوری ہیں کوئی اس کی تائید نہیں کر سکتا۔
انہوںنے کہا کہ معاشی ٹیم نے بھی آئی ایم ایف سے قیمتوں میں ریلیف کی بات کی تھی، آئی ایم ایف نے کہا حکومت پاکستان کو ہم سے کی گئی کمٹمنٹ کو قبول کرنا ہوگا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سابق حکومت نے معیشت کا بھٹہ بٹھایا اس لیے ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑے۔
قیمتیں بڑھانا مجبوری ہے،وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ








