بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن سے گوشوارے میں حقائق چھپانا کرپٹ پریکٹس ہوگی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق سیکرٹری کنور محمد دلشاد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے اس بیان پر جس میں اُنہوں نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ سے خرید کردہ تحائف کی ادا شدہ رقم کی ساری تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اپنے سالانہ گوشواروں میں بتا رکھی ہیں‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 218کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان کرپٹ پریکٹس کو روکنے کا آئینی ذمہ دار ہے اور آئین نے انہیں اس بارے مکمل اختیارات دیئے ہوئے ہیں کہ الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات بھی کرائے اور کرپٹ پریکٹسز کی روک تھام بھی کرے۔

اس کیلئے الیکشن کمیشن کے ایکٹ کے آرٹیکل 137میں یہ لازمی امر ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائے جانے والے سالانہ گوشوارے میں حقائق چھپانا کرپٹ پریکٹسز کے زمرے میں آتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کی دفعات 137‘ 167‘ 173اور 174کے تحت فوجداری مقدمہ درج کرانے کا الیکشن کمیشن کو اختیار ہے۔