اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اہم ترین اجلاس کی تیاریاں مکمل، اجلاس کا باضابطہ آغاز اب سے کچھ ہی دیر میں ہوگا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے، کورکمیٹی ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لے گی اور اراکین آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے اجلاس میں تیزی سے گرتی معیشت کا خصوصی جائزہ بھی لیا جائے گا تحریک انصاف کی کور کمیٹی ملک میں میڈیا پر پابندیوں سمیت انسانی حقوق کی بہیمانہ خلاف ورزیوں پر جامع حکمتِ عملی بھی مرتب گی ملک بھر سے سینئر قائدین اور اراکینِ کورکمیٹی کے اہم ترین اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے
پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اہم ترین اجلاس کی تیاریاں مکمل، اجلاس اب سے کچھ ہی دیر میں ہوگا








