بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانیہ نے روسی چینل کا لائسنس معطل کر دیا

لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ نے روسی چینل رشا ڈو ڈے کا لائسنس معطل کر دیا ہے۔فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ ملک میں رشا ڈو ڈے کا لائسنس معطل کر دیا گیا ہے۔

آناتولی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ برطانیہ کے مذکورہ ادارے نے جو آزادی بیان کے دفاع کے دعوے کے ساتھ سرگرم ہے، اعلان کیا ہے کہ یہ فیصلہ اس لئے لئے گیا کہ رشا ٹوڈے اور آنو ٹی وی نوویستی کو ملک میں اپنی نشریات جاری رکھنے کے لائق نہیں سمجھتے۔

برطانوی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے بیان میں آیا ہے کہ آج کا فیصلہ، رشا ٹوڈے کے بارے میں 29 غیر جانبدارانہ تحقیقات اور موجودہ وقت میں یوکرین پر روس کے حملے کی کوریج کی کیفیت کو مد نظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔مذکورہ برطانوی ادارے کا کہنا ہے کہ ہماری تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ رشا ٹو ڈے، روسی حکومت کا سرکاری چینل ہے جس نے اپنے آزاد ہمسایہ ملک پر حملہ کر دیا۔

اس سے پہلے بھی جرمن میڈیا ریگولیشن سینٹر نے بھی رشا ٹو ڈے کی نشریات پر پابندی عائد کر دی تھی۔