اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرحماد اظہر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم تشدد کی طرف نہیں جانا چاہتے۔
عوام میں غم و غصہ پایاجاتاہے کہ ووٹ عمران خان کے نام پر لیا اور فریب کیاگیا۔منحرف اراکین سے عوام حساب مانگ رہےہیں۔منحرف اراکین میں سے کچھ ایسے ہیں جن کو غلطی کا احساس ہوگیا
اور انہوں نے رابطہ کرلیا۔ووٹر نے گزشتہ روز نورعالم سے پوچھا ووٹ کس کے نام پر لیا؟اراکین سے حساب مانگنا کوئی بری بات نہیں۔
عمران خان کے خلاف جانے والے اراکین نے عوامی جذبات کونہیں سمجھا ۔









