فیصل آباد(معظم رندھاوا) غلام محمد آباد سبزی منڈی کی انجمن تاجران کے صدر اور سیکرٹری کے خلاف من گھڑت مقدمات درج کرنے والے دو ایس ایچ اوز سمیت تین اہلکاروں کے گنہگار ثابت ہونے کے با وجود محکمانہ کارروائی مکمل نہ ہو سکی ،متاثرہ شہری نے محکمانہ کارروائی کرنے کے لیے آر پی او فیصل آباد سے رجوع کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق غلام محمد آباد سبزی منڈی کی نجی تنظیم انجمن تاجران کے صدر رانا عامر جاوید نے آر پی او فیصل آباد کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انجمن تاجران کا اجلاس بلانے پر سابق ایس ایچ او غلام محمد آباد عمر سرفراز وڑائچ نےانہیں تھانہ بلا کر غیر قانونی طور پر حوالات میں بند کر دیا اور ان کے خلاف 107/151 کی کارروائی کر دی بعد ازاں ایس ایچ او عمر سرفراز وڑائچ کے تبدیل ہونے پر نئے ایس ایچ او مظہر الحق نے مخالفین کیساتھ مل کر تشدد کر کے بازو توڑنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے اسے دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ دوران انکوائری مدعی فریق کا بازو ٹوٹنا اور ان پر تشدد ثابت نہ ہوا جس پر سی پی او فیصل آباد نے عمر سرفراز وڑائچ مظہر الحق اور سب انسپکٹرظفر اقبال کو شو کاز جاری کر دیے ۔مذکورہ پولیس افسران نے اس کو دو ساتھیوں سمیت بے بنیاد مقدمہ میں گرفتار کر کے اس کیساتھ زیادتی کی گئی ہے لیکن دونوں ایس ایچ اوز اور سب انسپکٹر کے خلاف محکمانہ نا مکمل کارروائی مکمل نہیں کی گئی اس نے آر پی او فیصل آباد سے فوری انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔
من گھڑت مقدمات ، متاثرہ شہری کی آر پی او فیصل آباد سے انصاف کی اپیل








