بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت کہیں نہیں جارہی ،فواد چوہدری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جو حکومت کے خلاف نکلے تھے ان کو عمران خان کی مقبولیت کا اندازہ نہیں تھا۔

اپوزیشن کو پتہ چل گیا عوام کو لیڈر کا کتنا احساس ہے۔ڈی چوک جلسے کا عنوان نیکی کی تلقین ہے۔منحرف ایک رکن نے فون کیا اور ہم سے معذرت کی۔اتحادیوں کی طرف سے امید ہے اچھا فیصلہ آجائے گا۔حکومت نہیں جارہی۔قوم پر فخر ہے

جنہوں نے ثابت کیا کہ برائی برائی ہے۔یہ طے کررہے ہیں کہ اپنی کرپشن کے پیسے کوکیسے بچاناہے۔حکومت پہلے کہیں جارہی تھی نہ اب کہیں جائے گی ۔

جن کاگزاراعمران خان کے ساتھ نہیں ہورہان کودوائی دینے کے لیے تیارہیں ۔ہمیں اتحادیوں سے امیدہے ان کافیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔آصف زرداری شہباز شریف کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں ۔یہ لوگ بادشاہ کوگرانے چلے تھے ۔ان کواب احساس ہوگیا

ہے کہ عمران خان کوہٹایانہیں جاسکتا۔گزشتہ روز عوام پرامن احتجاج کے لیے نکلے تھے ،پرامن احتجاج کرنیوالوں کوسلام وہ ہمارے ہیرو ہیں ۔

احتجاج میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔نجیب ہارون جذباتی آدمی ہیں، اوقات کے مطابق بات کریں ۔تحریک انصاف کے بغیر نجیب ہارون کو گھر والے بھی ووٹ نہ دیں