ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے ایک ساتھ پریکٹس کی، دونوں ٹیموں کے پلیئرز نے ایک ساتھ نیشنل اسٹیڈیم میں نیٹس پر بھرپور مشقیں کیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایلس ہیلز اور شان مسعود گفتگو میں مصروف ہیں، اس کے علاوہ انگلش کھلاڑی آصف علی کا بیٹ بھی دیکھ رہے ہیں۔
قومی ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے جوز بٹلر سے ملاقات کی، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف انگلش کھلاڑی معین علی اور عادل رشید سے خوش گوار موڈ میں بات چیت کر رہے ہیں۔
Hosts 🤝 Guests#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/RznnBn3tpp
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 17, 2022
قومی ٹیم کو ہفتے کو ہی جوائن کرنے والے محمد رضوان پریکٹس سیشن میں شریک نہیں ہوئے۔
بولنگ کوچ شان ٹیٹ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ٹریننگ میں نہیں آئے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 میچز کی سیریز 20 ستمبر سے شروع ہوگی، جس کے ابتدائی 4 میچز کراچی میں ہوں گے جبکہ دیگر 3 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔









