لندن(ممتازنیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ عنقریب سیلاب متاثرین کیلئے پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔
لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ان کی نواز شریف سے ساڑھے گھنٹے طویل مشاورت ہوئی ہے،
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اداروں کی مدد سے کام کررہی ہے، برادرممالک کا تعاون جاری ہے اورامدادی سامان آرہا ہے، پاکستانی عوام بھی سیلاب متاثرین کے لئے عطیات فراہم کر رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب میں گھرےعوام کی ہرممکن مدد کی جائے گی، حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتیں فرض کی ادائیگی کر رہی ہیں، سیلاب متاثرین میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم تقسیم کی جارہی ہے۔
عنقریب سیلاب متاثرین کیلئے پیکیج کا اعلان کیا جائے گا، وزیر اعظم








