اسلام آباد(ممتازنیوز) معروف جریدے ’’دی اکانومسٹ ‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی کے حامل ملکوںمیں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے ۔اس حوالے سے ترکیہ پہلے جبکہ ارجنٹائن دوسرے نمبر پر ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال دی اکنامسٹ کی رپورٹ میں کہا گیاتھاکہ دنیا کے 42 ممالک میں مہنگائی کی فہرست میں پاکستان کا چوتھا نمبر ہے ۔ادھرپی ٹی آئی کے رہنما مزمل اسلم نے مہنگائی کے حوالے سے ممالک کے موازنے پر مبنی دی اکانومسٹ کی فہرست ٹویٹر پر شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ یہ حکومت مہنگا ئی ختم کرنے آئی تھی یا ریکارڈ بنانے؟ اس کے علاوہ پاکستان میں موجودہ مہنگائی گزشتہ پچاس سال میں سب سے زیادہ ہے۔
معروف جریدے ‘The Economist’ کے مطابق پاکستان دنیا کے تیسرے نمبر پر آتا ہے مہنگائ کے مناسبت سے۰ یہ حکومت مہنگائ ختم کرنی آئ تھی یا ریکارڈ بنانے؟ اس کے علاوہ موجودہ مہنگائ پاکستان کیُ۵۰ سال میں سب سے زیادہ ہے۰ pic.twitter.com/a55Qurg74R
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) September 18, 2022








