بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن آف پاکستان آج پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں شوکاز نوٹس پر کارروائی کی سماعت کرے گا

اسلام آباد(ممتاز نیوز )الیکشن کمیشن آف پاکستان آج پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں شوکاز نوٹس پر کارروائی کی سماعت کرے گا، الیکشن کمشن نے فارن فنڈنگ کیس میں 2 اگست 2022 کو اپنے آرڈر کے نتیجے میں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا ،ملین آف ڈالرز کی غیر قانونی غیرملکی فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت متعلقہ پارٹی کو شوکاز نوٹس جاری کرنا لازم ہے، شوکاز نوٹس کے جواب کے بعد الیکشن کمشن پی ٹی آئی اور اس کی قیادت کے خلاف قانون کے تحت تادیبی کارروائی کا فیصلہ کرے گا ،فیصلے کے تحت غیرقانونی غیرملکی فنڈنگ پر پی ٹی آئی کے تمام فنڈز بحق سرکار ضبط ہو جائیں گے، غیرقانونی غیر ملکی فنڈنگ اور جھوٹے سرٹیفیکیٹ جمع کرانے پر قانون کے تحت عمران خان نااہل ہوسکتا ہے، 2 اگست 2002 کے الیکشن کمشن کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے ایف آئی اے پی ٹی آئی میں وسیع پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں، منی لانڈرنگ اور اکاؤنٹس چھپانے کی تحقیقات کر رہا ہے جس کے دوران ہوشربا انکشافات ہوئے ہیں ایف آئی اے کی تحقیقات کے مطابق عمران خان نے 80 لاکھ روپے پی ٹی آئی کے خفیہ اکاونٹ سے زاتی استعمال کے لئے نکالے ایف آئی اے نے ‘پی ٹی آئی ایس جی سیکریٹریٹ’ کے نام سے ایک خفیہ بینک کا بھی سراغ لگایا ہے جو موجودہ صدر ڈاکٹر عارف علوی کی درخواست سے کھولا گیا تھا اس خفیہ اکاؤنٹ میں 2 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد کا لین دین ہوا الیکشن کمیشن سے یہ اکاؤنٹ بھی چھپایا گیا، اس کے اکاؤنٹ ہولڈرز میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، ، فردوس شمیم نقوی، ثمر علی خان بھی شامل ہیں سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے 21 لاکھ روپے پی ٹی آئی بینک آف پنجاب جناح ایونیو برانچ کویٹہ کے خفیہ اکاونٹ سے ذاتی استعمال کے لئے نکالےایف آئی اے تحقیقات کے مطابق 9 دیگر سرکردہ راہنماؤں نے بھی پی ٹی آئی کے نام پر قائم خفیہ اکاؤنٹس سے بھاری رقوم نکلوائیں ایف آئی اے تحقیقات کے مطابق اسدعمر نے پی ٹی آئی زمزمہ برانچ کراچی کے خفیہ اکاونٹ سے 15 لاکھ روپے اپنے ذاتی استعمال کے لئے نکلوائے ایف آئی اے کی تحقیقات کے دوران ایک خفیہ ویب سائٹ نامنظور ڈاٹ کام کا بھی سراغ لگایا گیا جس کے ذریعے بھاری غیرقانونی فنڈنگ ہوئیاس سلسلے میں عمران خان کے دست راست سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پر ایف اے آئی نے چھاپہ بھی مارا تھا اور موبائل فون، یو ایس بیز اور لیپ ٹاپ قبضے میں لے لئے تھے ایف آئی اے تحقیقات سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ نامنظور ڈاٹ کام آزاد کشمیر کے موجودہ وزیر آئی ٹی چوہدری ایم اقبال کی کمپنی ایم ایس ٹائلز ماؤنٹین کے ملازمین چلا رہے تھے حکومت پاکستان نے پی ٹی آئی کے بین الاقوامی اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کے لئے 10 ممالک کو باضابطہ خط لکھ دیا میچوئل لیگل اسسٹنس (ایم ایل اے) کے خطوط برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک کی حکومتوں کو لکھے گئے ہیں ان حکومتوں سے پی ٹی آئی کےخفیہ اکاؤنٹس اور غیرقانونی فنڈ ریزنگ، منی لانڈرنگ سے متعلق تمام ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے اب تک ووٹن کرکٹ لمیٹڈ آف شور کمپنی کے ذریعے پی ٹی آئی کو 33 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم ملنے کا سراغ لگایا جا چکا ہے