لاہور(ممتاز نیوز )وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہاکہ کسی بھی شہری بشمول عمران خان کے خلاف مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جاے گی،پیرکواپنے پیغام میں وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ لاہور کے تھانہ گرین ٹاون میں جاوید لطیف، مریم اورنگزیب، ایم ڈی پی ٹی وی راشد بیگ اور پروگرام پروڈیوسر کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں ATA 9/11X3کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
لاہور کے تھانہ گرین ٹاون میں جاوید لطیف، مریم اورنگزیب، ایم ڈی پی ٹی وی راشد بیگ اور پروگرام پروڈیوسر کے خلاف ATA 9/11X3کے تحت مقدہ درج کر لیا گیا ہے۔ کسی بھی شہری بشمول عمران خان کے خلاف مزہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جاے گی pic.twitter.com/BcSzoplf3m
— Hashim Dogar (@ColhashimDogar) September 19, 2022









