بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی چیف کی چینی وزیر دفاع سے ملاقات، سیلاب کی تباہ کاریوں پر رنج و غم کا اظہار

راولپنڈی(ممتاز نیوز) آرمی چیف کی چینی وزیر دفاع سے ملاقات ہوئی ہے جس دوران انہوں نے سیلاب کی بدترین تباہ کاریوں پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے چین کا 2 روزہ دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورے کے دوران آرمی چیف کی چینی وزیر دفاع سے ملاقات ہوئی ہے ۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران چینی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ پاک چین فوجی تعاون باہمی تعلقات میں اہم ستون ہے تاہم چین پاکستان اور پاک فوج کیساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے کہا کہ سی پیک پر پیش رفت سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا تاہم سی پیک منصوبوں کیلئے محفوظ ماحول فراہم کرنے پر آرمی چیف کے شکرگزار ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چینی وزیر دفاع نے کہا کہ خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں گراں قدرہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران چینی وزیردفاع نے سیلاب کی بدترین تباہ کاریوں پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ چین سیلاب متاثرین کیلئے ہر ممکن امداد اورتعاون کرے گا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چینی وزیر دفاع نے پاک فوج کی سیلاب متاثرین سے متعلق امدادی کوششوں کو قابل تعریف قرار دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کی جانب سے چینی وزیر دفاع کے جذبات اور تعاون پر اظہار تشکر بھی کیا گیا۔