اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے درمیان سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر گفتگو کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی ملاقات ہوئی ہے۔
Chairman PTI @ImranKhanPTI held a meeting with CM GB khalid Khursheed earlier today in Bani Gala. pic.twitter.com/oyZROFu270
— PTI (@PTIofficial) September 19, 2022
ملاقات کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے امور میں مداخلت سے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اس دوران وزیراعلیٰ نے گلگت بلتستان میں عوامی منصوبوں کے حوالے سے عمران خان کو آگاہ کیا جبکہ ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل بھی اسلام آباد میں چیرمین عمران خان سے صوبائی صدر پی ٹی آئی اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید کی اہم ملاقات ہوئی تھی۔
دوران ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی تھی۔
ملاقات میں وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے امور میں مداخلت اور استحصال کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور اہم فیصلے کئے گئے تھے۔









