اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کوڈومورکےجواب میں”بالکل نہیں”کہنےپراعتراض ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حماد اظہر نے کہا کہ اوآئی سی کانفرنس پردھمکیاں دینے سے سب کچھ واضح ہوگیا،یورپی یونین کےسامنےملکی موقف پیش کرنےپربھی تنقید کی گئی۔
PDM نے عمران خان کے 'Absolutely Not' پر شدید اعتراض کیا اور EU کے آگے ملک کے موقف رکھنے پر بھی تنقید کرتے رہے۔ اب کیسے مطمئین ہو کے پاکستان میں ہونے والی اسلامی ممالک کی تاریخی کانفرنس کو دھمکیاں دے رہیں ہیں۔ اب سب کچھ واضح ہے۔ pic.twitter.com/MOp3KuiBc7
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) March 19, 2022









