بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی سی سی نے کرکٹ کے اصول بدل دئیےتبدیلیاں کب سے نافذالعمل ہوں گی ،جانیں

آئی سی سی کی جانب سے کھیل کے طریقہ کار میں تبدیلیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔کرکٹ کے کھیل میں تبدیلیاں 1 اکتوبر 2022 سے نافذ العمل ہوں گی۔

آئی سی سی کے نئے قوانین کے مطابق گیند پر تھوک لگانے کی پابندی کو مستقل کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔اس سے قبل کرونا وائرس کے باعث گیند پر تھوک لگانے پر عارضی پابندی لگائی گئی تھی۔

آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ بیٹسمین رن لینے کے دوران اگر آؤٹ ہوا تو نیا آنے والا کھلاڑی اسٹرائیکر اینڈ پر ہی آئے گا۔

اس کے علاوہ نئے آنے والے بلے باز کو ٹیسٹ اور ون ڈے میں 2 منٹ کے اندر اسٹرائیک لینے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

ٹی 20 میں 90 سیکنڈ کی موجودہ حد میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

نئے قوانین کے تحت جب بالر بالنگ کے دوران دانستہ طور پر کوئی غیر منصفانہ حرکت کرے گا تو امپائر ڈیڈ بال کی کال کے علاوہ بیٹنگ ٹیم کو 5 پینلٹی رنز بھی دے سکتا ہے۔