اسلام آباد: پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اگلے ماہ آسٹریلیا میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی آفیشل کِٹ پہنے مداحوں سے رائے مانگ لی۔
نسیم شاہ نے نئی جرسی پہنے اپنی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی اور مداحوں سے سوال کیا کہ کیسی لگی کِٹ؟
Kaisi lagi kit? 😇#PAKvENG #UKSePK pic.twitter.com/nDp4A8malL
— Naseem Shah (@iNaseemShah) September 19, 2022
اس ٹوئٹ پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہوئے قومی کھلاڑی کو جواب دیا گیا کہ گلیڈی ایٹر آپ کچھ بھی پہنیں آپ پر اچھا لگےگا۔
Anything will look good on you Gladiator @iNaseemShah 💜💜💜 #PurpleForce #WeTheGladiators https://t.co/WvzWce3aW5
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) September 19, 2022
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے اگلے ماہ آسٹریلیا میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کٹ کی باضابطہ رونمائی کی تھی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کٹ کی رونمائی پی سی بی نے خصوصی ویڈیو کے ذریعے کی تھی جس میں بابر اعظم، شاداب خان اور نسیم شاہ کے ساتھ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی پلیئرز فاطمہ ثنا اورکائنات امتیاز نے بھی حصہ لیا تھا ۔









