بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کنول شوزب نے سیلاب زدگان کےلئے جمع کی جانےوالی رقم عثمان بزدار کے حوالے کردی

لاہور (ممتازنیوز)صدر وومن ونگ پاکستان تحریک انصاف کنول شوزب نے لاہور کا دورہ کیا دورہ کیا،انہوں نے دورے کے دوران تونسہ شریف و ملحقہ سیلاب زدہ علاقوں کے لئے جمع کی جانے والی امدادی رقم تحریک انصاف پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و سابقہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے حوالے کی جو متاثرین تک پہنچائی جائے گی ۔اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری وومن ونگ پاکستان ایم پی اے ثانیہ کامران،خواتین اراکین پنجاب اسمبلی و دیگر خواتین عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ خواتین نے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سے بھی ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ملاقات میں روز بدلتی سیاسی صورتحال، پنجاب کی خواتین تنظیم اور لانگ مارچ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے محترمہ کنول شوزب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی خواتین نہ تو مشکل حالات میں پیچھے ہٹنے والی نہیں اور نہ ہی کسی دھونس دھمکی سے ڈرنے والی ہیں۔25 مئی کو ہونے والے ظلم کے باوجود خواتین ڈٹ کے کھڑی ہیں اور کھڑی رہیں گی اور ہمیشہ خواتین نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔علاوہ ازیں محترمہ کنول شوزب نے فلیٹیز ھوٹل میں کیپ سٹون ایکسپو جو کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کی طرف سے منعقد کیا گیا تھا میں ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ثانیہ کامران کے ہمراہ شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آپ تمام طالبعلم پاکستان کا مستقبل ھیں اور ملک کی بھاگ ڈور آپ نے سنبھالنی ہے۔مختلف  یونیورسٹیوں کی طرف سے لگائے گئے سٹالز کا دورہ کیا اور تمام طالبعلموں کو بہترین مستقبل کے لئے محنت کرنے کی تلقین کی۔