بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک کے غدار جال میں پھنس رہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے غدار اور بدمعاش ایک جال میں پھنس رہے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے ملک کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں کارکنوں اورحامیوں کے نام پیغام جاری کیا ہے۔وزیراعظم نے صوفی بزرگ شمس تبریز سے منسوب ایک قول ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ ملک کے غدار اور بدمعاش ایک جال میں پھنس رہے ہیں۔قول میں لکھا ہے کہ چال بازیوں اور چال بازوں کی پریشانی مت لو، اگر کچھ لوگ آپ کو پھنسانے اور تکلیف پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں تو اللہ انہیں بھی جال میں پھنسا رہا ہے۔ گڑھا کھودنے والے خود ہی گڑھے میں گرتے ہیں، کوئی برائی ایسی نہیں جس کو سزا نہ ملتی ہو اور کوئی اچھائی ایسی نہیں جس کو انعام نہ ملے، اس لیے انصاف پر یقین رکھو اور انتظار کرو۔