کوئٹہ (ممتاز نیوز)خوست واقعہ کےخلاف اور مطالبات کی حل کیلئے 38 روز سے جاری احتجاجی تحریک کے دھرنا کمیٹی اور حکومتی وفد میں مذاکرات کامیاب ہوگئے ۔ مذکرات میں حکومتی وفد کی نمائندگی سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کی ۔خوست دھرنا کمیٹی کی نمائندگی این ڈی ایم کے صوبائی صدر احمد جان اے این پی کے صدر ،ولی داد میانی نے کی۔
مذاکرات کے دوران حکومتی وفد نے دھرنا کمیٹی کے مطالبات کو تسلیم کرکے دو روز کے اندر مطالبات کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اعلان کیا ۔
تسلیم شدہ مذاکرات میں زخمیوں کا ایف آئی آر درج کرنے ،ضلع ہرنائی کے تمام عوامی آبادی سے فورسز کے مورچے خالی کرنے ،کول مائنر پر بھتہ خوری کا فورسز کی مکمل خاتمہ او سول انتظامیہ کے معاملات میں مداخلت ختم کرنے 4;شہید خالقداد بابڑ کے لواحقین اور زخمیوں کو معاوضہ دینا شامل ہے۔
حکومت اور خوست دھرنا کمیٹی میں مذاکرات کامیاب ،38 روز سے جاری دھرنا ختم








