بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

این اے 121شیخوپورہ سے ن لیگ کو بڑادھچکا،اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد(ممتاز نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121شیخوپورہ سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک شوکت نے (ن) لیگ سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ۔ ملک شوکت 30 سال سے (ن) لیگ سے وابستہ تھے اور وہ ضلع شیخوپورہ سے (ن) لیگ کے سرکردہ رہنمائوں میں شمار کئے جاتے تھے ۔ ملک شوکت نے بیٹے کے ہمراہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔عمران خان نے ملک شوکت اور ان کے بیٹے کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما وسابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان بھی موجود تھے ۔