بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے جنگلے پھلانگنے سے بھگدڑ، چند تماشائی زخمی

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے، تماشائیوں کو ٹکٹ کے ساتھ اصلی شناختی کارڈ دیکھ کر داخلےکی اجازت دی گئی۔جامع تلاشی اور طویل قطار کے سبب انہیں دیر تک باری کا انتظار کرنا پڑا۔ وسیم اکرم انکلوژر کے باہر تماشائیوں نے رکاوٹیں ہٹادیں اورجنگلے کو پھلانگ کر اندر داخل ہونے کی کوشش اس بھگڈر میں چند افراد گر پڑے اور انہیں چوٹیں بھی آئیں۔ تماشائیوں کے ہاتھوں میں پوسٹر تھا جس پر تھینک یو انگلینڈ لکھا تھا۔ جنرل انکلوژر میں کچھ تماشائیوں نے ملکہ برطانیہ کی تصاویر اٹھائی ہوئی تھی جس پر الوادع کوئنکا جملہ لکھا ہوا تھا، شائقین کو چپس اور بسکٹ انکلوژر میں لے جانے کی اجازت تھی، پانی کی بوتل، کولڈرنک، سگریٹ لائٹر سمیت دیگر اشیا لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔ گیٹ میچ سے تین گھنٹے قبل کھولے گئے لیکن شائقین کرکٹ کئی گھنٹے پہلے سے ہی پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔مختلف انکلوژر میں تماشائیوں نے اپنے موبائل کی لائٹیں روشن کردی جس سے دلکش سماں پیدا ہوگیا ۔