بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاپتا کار کنوں کے اہل خانہ سے ملاقات پر رقت آمیز مناظر وفاقی وزراء کی آنکھیں بھی نم

کراچی( نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور ایاز صادق سے ایم کیو ایم پاکستان کے لاپتا کار کنوں کے اہل خانہ سے ملاقات کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی آہ و بکا سے وفاقی وزراء کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں، لاپتا افراد کے اہل خانہ غم سے نڈھال دکھائی درہے تھے، ملاقات کے موقع پر خواتین ، بوڑھے مرد، بچوں اور بچیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، ایک خاتون نے کہا کہ میرا بیٹا 2015سے لاپتا اور سات سے سال سے اس کی کوئی خبر نہیں، ایک باپ نے بتایا کہ میرا بیٹا چھ سال سے غائب ہے، اس کے لاپتا ہونے کے چبد دن بعد اس کے گھر بیٹی پیدا ہوئی جس نے ابھی تک اپنے باپ کی شکل نہیں دیکھی ہے۔