بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب حکومت کا فیئرپرائس شاپس بنانے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے رمضان بازاروں کی طرز پر فیئر پرائس شاپس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں تحصیلوں کی سطح پر فیئر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی۔ جن کی مجموعی تعداد 100 ہوگی جبکہ لاہور کی 5 تحصیلوں میں بھی یہ فیئر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی۔ حکومت نے فیئر پرائس شاپس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔