لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو وفاق کے احکامات کے باوجود اپنے عہدے کا چارج نہ چھوڑنے پر سراہتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیںاور آپ کو کہیں نہیں جانے دیں گے وہ بد ھ کو سی پی او سے ملاقات میں بات چیت کررہے تھے اس موقع پر زیراعلیٰ پنجاب نے غلام محمود ڈوگر کو گلے لگاکر تھپکی دیکر ان کا حوصلہ بڑھایا۔اس ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے سی سی پی او لاہور کو چارج چھوڑنے سے روک دیا ہے ۔اس معاملے پر چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ وفاقی حکومت انتقام میں اندھی ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی سی پی او لاہور کو وفاقی حکومت نہ ہٹاسکتی ہے نہ تبادلہ کی مجاز ہے، وفاقی حکومت کے ہر غیر قانونی اقدام کو ماننے سے انکار کرتے ہیں۔دوسری جانب وزیرِداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگرنے بھی واضح کیا ہے کہ پنجاب حکومت کے اگلے حکم تک غلام محمود ڈوگر فرائض انجام دیتے رہیں گے اور وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ نہیں کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے سی پی او لاہور کی ملاقات ،چارج نہ چھوڑنے پر تھپکی دیکر حوصلہ افزائی کی








